جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’ بھارتی گلوکار سونو نگم کی اذان کے خلاف ہرزہ سرائی‘‘ بالی ووڈ کی معروف ہندو بھارتی اداکارہ نے منہ توڑ جواب دے دیا

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کی اذان کے خلاف ہرزہ سرائی پر جہاں کئی اسلام مخالف انتہا پسند ان کی حمایت میں آکھڑے ہوئے وہیں کئی ایسے بھارتی فنکار بھی ہیں جنہوں نے براہ راست تو سونونگم کی اذان کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت تو نہیں کی مگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات کے ذریعے ان کی اس اسلام مخالف حرکت کا جواب دیا ہے ۔

بالی وووڈ کی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ پوجا بھٹ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں اذان کی حمایت کی ہے اور اسے پسند کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ ’’میں ہر روز صبح گرجا گھر کے گھنٹے اورمسجد سے گونجنے والی اذان کی آواز کے ساتھ اٹھتی ہوں جو کہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں ایک ہی لائن میں ہیں ، میں بھارت میں موجود مذہبی ہم آہنگی کو سلام پیش کرتی ہوں اور اس کے اعزاز میں اگر بتی جلاتی ہوں‘‘۔ واضح رہے کہ معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کی اذان کے خلاف ہرزہ سرائی پر جہاں بھارت میں رہنے والے مسلمان شدید غم و غصے میں ہیں وہیں ان کے کئی مسلم و غیر مسلم مداحوں نے بھی ان کی اس حرکت پر ان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک معروف اور معاشرتی آداب سے واقف شخص کی طرف سے کسی مذہبی اقدار و شعار کو نشانہ بنانا نہایت افسوسناک ہے۔ ان کے کئی مسلم و غیر مسلم مداحوں نے بھی ان کی اس حرکت پر ان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک معروف اور معاشرتی آداب سے واقف شخص کی طرف سے کسی مذہبی اقدار و شعار کو نشانہ بنانا نہایت افسوسناک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…