لاہور(آئی این پی) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا ایک خط عافیہ کی رہائی میں رکاوٹ بن گیا جو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے‘عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی جدوجہد آزادی کی علامت ہے‘ آزادی کے 70 سال بعد بھی حکمرانوں اور سرکاری حکام نے قوم کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے۔ اپنے ایک انٹر ویومیں فوزیہ صدیقی نے کہا کہ حکمرانوں کا ایک خط عافیہ کی رہائی میں رکاوٹ بن گیا جو تاریخ کا
حصہ بن چکا ہے‘ عافیہ کسی شہر، صوبہ، زبان یا مسلک کی نہیں قوم کی بیٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین قانون عافیہ کی امریکہ منتقلی اور مقدمہ کو غیرقانونی قرار دیتے ہیں وہ ماہر تعلیم ہے اور قوم کے بچوں کے بہتر تعلیمی مستقبل پر کام کرنے کیلئے وہ پاکستان واپس آئی تھی لیکن کو اس کو تین معصوم بچوں سمیت اغوا کرکے امریکیوں کے حوالے کردیا گیا انشااللہ قوم کا اتحاد عام آدمی اور عافیہ کی آزادی اور جلد وطن واپسی کا سبب بنے گا۔