اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میرا کو مالی امداد کیلئے اہم سرکاری ادارہ میدان میں آگیا، پنجاب حکومت سے اداکارہ کو ایک کروڑ روپے دینے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے پروگرام میں بغیر معاوضے کے شرکت سے انکار پر میرا نے مؤقف پیش کیا تھا کہ بالی ووڈ کی زبوں حالی کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیںاور غربت نے انہیں گھیرے میں لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی گاڑی تک فروخت کر دی ہے، انہوں نے وزیر
اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے 2لاکھ روپے ماہانہ اور ایک کروڑ روپے یکمشت امداد کی اپیل بھی کی تھی تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج اینڈ کلچر نے پنجاب حکومت سے سفارش کی ہے کہ معروف اداکارہ میرا کو آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے ماہانہ دو لاکھ روپے مالی مدد فراہم کرتے ہوئے لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ایک کروڑ روپے جاری کئے جائیں۔