نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اجیت اندر سنگھ کی بھتیجی نے اپنے شوہر کو قتل کردیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق موہالی پولیس نے بھائی اور اس کے دوست کی مدد سے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں بھارتی کانگریس کے رہنمااجیت اندر سنگھ کی بھتیجی کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول ایکام سنگھ ڈھلوں کی اہلیہ نے رہائش گاہ پر اسے گولی مار کر قتل کیا۔11 سالہ بچے اور 5 سالہ
بچی کی ماں ملزمہ سیرت نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو سوٹ کیس میں چھپا کر بی ایم ڈبلیو گاڑی میں رکھی دی۔ لاش والے بیگ کو نہر میں پھینکنے کا منصوبہ بنایا تاہم وہ اسے عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے اور وہ کار کو چلا کر نہیں لے جا سکتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیرت جو قتل کی واردات کے بعد مفرور تھی، کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد اس نے بھائی اور دوست کی مدد سے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ۔