منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’جو کام ٹرمپ امریکہ میں کر رہا ہے وہ ہم بھارت میں میں کررہے ہیں ‘‘

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )انتہاء پسند حکمران جماعت بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی کے ایک گاؤں میں مسلمانوں کو فوری طور پر نکل جانے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ انتہاء پسندوں نے بھارتی شہر بریلی سے 70 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں مختلف مقامات پر درجنوں پوسٹر لگا دیے۔ ہندی زبان میں لکھے ان پوسٹروں پر لوگوں کے دستخط تھے جبکہ وہاں کے رکن اسمبلی کا نام بھی لکھا تھا۔

رات گئے لگائے گئے ان پوسٹروں میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ رواں برس کے آخر تک گاؤں چھوڑ دیں، ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار رہیں۔ ایک پوسٹر پر درج تھا کہ ٹرمپ جو امریکا میں کر رہا ہے، وہ ہم اپنے گاؤں میں کر رہے ہیں، کیونکہ یہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔ پولیس نے پوسٹرز ہٹا کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اس گاؤں کی دو ہزار آبادی میں دو سو مسلمان ہیں۔ ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…