کابل(آئی این پی)افغانستان نے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم اور عالمی سطح پر بدنام کرنے کی نئی سازشیں شروع کردیں ، پاکستان کے خلاف شکایت کرنے اقوام متحدہ جاپہنچا اور پاکستان پر اپنی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کے بے بنیاد الزامات بھی دھر دیئے ۔ افغان ٹی وی ’’آریانا نیوز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق کابل حکومت نے اقوام متحدہ سے پاکستان کی جانب سے علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں
سے متعلق شکایت درج کرائی ہے ۔افغانستان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں، پاکستانی طیاروں کی علاقے میں پروازوں اور سرحد پار سے شیلنگ پر احتجاج کیا ہے الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان نے گزشتہ دو ماہ مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع لال پور،گوشتہ،سراکانو اور خاص میں 1266مارٹر اور آرٹلری شیل فائر کیے ہیں۔حملوں سے مقامی آبادی اور معصوم جانوں کا نقصان ہوا اور علاقے سے لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔