سہون شریف(این این آئی)سانحہ سہون کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی مدد حاصل کرلی گئی ٗافغان سرحد پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خود کش حملہ آور کی شناخت کی جائیگی تحقیقاتی حکام نے دعویٰ کیا کہ شاہ نورانی مزاردھماکے اور لعل شہباز قلند رمزار دھماکے میں غیر معمولی مماثلت ہے ٗواقعہ میں ملوث دہشت گردوں کا سہولت کارعبداللہ بروہی افغانستان سے خودکش بمبار منگواتا ہے اور مولوی نصیر خود کش حملہ
آوروں کو محفوظ مقام فراہم کرتا ہے ٗ حفیظ پندرانی بلوچستان سے سندھ لانے کے لئے سہولت کاری کرتا ہے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے خود کو دوگروہوں میں تقسیم کرلیا ٗ کالعدم لشکر جھنگوی اورغیرملکی نیٹ ورک سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں ٗ کالعدم تحریک طالبان اورجماعت الاحرار نے پنجاب اور کے پی کے کو ہدف بنایا ہوا ہے۔