منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایران کے امریکا اور مغرب سے سات خفیہ معاہدوں کا انکشاف

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی)ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ جواد کریمی قدوسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت نے چھ عالمی طاقتوں سے اپنے متنازع جوہری پروگرام پر سمجھوتے سے قبل امریکا اور مغرب سے سات خفیہ معاہدے کیے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ایرانی رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ جوہری سمجھوتے سے قبل ایران نے امریکا اور مغرب سے جو سات معاہدے کیے تھے

انہوں نے کہاکہ ان معاہدوں میں  اسرائیل کو تسلیم کرنے، دہشت گرد گروپوں کی امداد روکنے اور خطے میں سعودی عرب کے کردار کو تسلیم کرنے کے معاہدے شامل تھے۔سابق صدر محمود احمدی نژاد کے مقرب جواد قدوسی کے اس بیان پر ایرانی پارلیمنٹ میں ایک نیا تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکومت نے قدوسی کے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکا اور مغرب سے کسی قسم کے ساتھ خفیہ معاہدے نہیں کیے ہیں۔تاہم جواد کریمی قدوسی نے تہران میں مسجد امام علی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جوہری سمجھوتے سے قبل مغرب اور امریکا سے سات خفیہ سمجھوتے کیے۔ ان میں جوہری سرگرمیوں پر مکمل پابندی، بیلسٹک میزائل تجربات روکنا، خطے میں دہشت گرد گروپوں کی امداد پر پابندی، انسانی حقوق کی پامالیوں کی روک تھا، اسرائیل کوتسلیم کرنا، خطے میں سعودی عرب کے کردار کو تسلیم کرنا اور خطے میں چھ خلیجی ممالک اور امریکا کے اشتراک سے انتظامی کنٹرول کو قبول کرنا شامل تھے۔سخت گیر ایرانی مذہبی رہ نما اور صدر حسن روحانی کے مخالف جواد قدوسی نے کہا کہ مغرب اور امریکا نے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے دوران سابقہ معاہدوں پر عمل درآمد کو سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے ایک شرط کے طور پر پیش کیا تھا۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں جواد کریمی قدوسی کے بیان ک مسترد کرتے ہوئے اس پر کڑی تنقید کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغرب اور امریکا سے خفیہ معاہدوں کا دعوی من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…