جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے جو کہا کر دکھایا امریکہ منہ تکتا رہا گیا

datetime 20  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آن لائن)پاسدارانِ انقلاب ایران نے امریکا کے انتباہ اور بیلسٹک میزائل کے تجربے پر نئی پابندیوں کے باوجود آ ج پیر سے  نئی  فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔پاسداران انقلاب کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاک پور نے تہران میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ”عظیم پیغمبر 11” کے نام سے ان مشقوں کا  آ ج سوموار کو آغاز ہوگا اور یہ تین روز تک جاری رہیں گی۔انھوں نے بتایا کہ

ان مشقوں کے دوران میں راکٹ استعمال کیے جائیں گے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ کس قسم کے ہوں گے۔قبل ازیں ایران نے فروری میں جنگی مشقیں کی تھیں اور ان میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کیے تھے۔ایران نے کہا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد خطرات اور امریکا کی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے مکمل جنگی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر 29 جنوری کو بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد نئی پابندیاں عائد کردی تھیں۔امریکا کے نائب صدر مائیک پِنس نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ”ایران جب کیلنڈر کی جانب نظر کرے گا تو وہ بہتر انداز میں کام کرے گا اور اس حقیقت کا ادراک کر لے گا کہ اوول آفس میں اب ایک نیا صدر بیٹھا ہے اور وہ اس نئے صدر کا امتحان لینے کی کوشش نہیں کرے گا”۔امریکا کے نئے وزیر دفاع جیمز میٹس اپنے طور پر ایران کے بارے میں یہ کہہ چکے ہیں کہ ”وہ دنیا میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والی سب سے بڑی ریاست ہے”۔ایرانی عہدہ دار ان دھمکیوں کو مسترد کرچکے ہیں اور ان کا اصرار ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام خالصتاً دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…