جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’مسلمانوں کے پسندیدہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوکی تصاویر پاکستانی ٹرکوں پر ‘‘ کینیڈا تک جب یہ بات پہنچی تووہاں سب کیا کہنے لگے ؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹرک پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی تصویر کی دھوم کینیڈا کے اخبارات تک بھی پہنچ گئی ”دی ہل ٹائمز نے لکھایہ ممکن ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کینیڈا کی عوام میں اپنی مقبولیت کھو دیں لیکن پاکستان میں وہ اس حد تک مقبول ہوچکے ہیں کہ کچھ ٹرک ڈرائیور انکی تصویر اپنے ٹرکوں پر پینٹ کروا رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹرک آرٹ میں زیادہ تر جنگی ہیروز،قابل عزت سیاسدانوں،مذہبی راہنماں،شاعروں اور فلمی ہیروز کی تصاویر کو پینٹ کیا جاتا ہے۔گزشتہ دنوں پشاور کے شہری کی جانب سےاپنے ٹرک پر کینیڈا کے وزیر اعظم سے محبت کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ ٹرک پر جہاں کسی ہیرو کی تصویر ہوتی ہے اس جگہ کینیڈین وزیر اعظم کی تصویر بنا دی۔سوشل میڈیا پر گذشتہ ایک ہفتے سے جسٹن ٹروڈو کی پاکستانی ٹرک پر پینٹ شدہ تصویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر کینیڈا میں مسجد میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد ٹروڈو نے مسلمانوں کو کینیڈا میں خوش آمدید کہا تھا اور یہ اُس وقت ہوا جب امریکا میں مسلمانوں پر پابندی عائد کی جا چکی تھی۔پاکستانی ٹرک آرٹ میں انکی تصویر آنے کے بعد ٹویٹر پر ایک شہرینے لکھا کہ ہم آپکی عزت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ آپ ہماری عزت کرتے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو پہلے مغربی لیڈر ہیں جو پاکستانی ٹرک آرٹ میں نمودار ہوئے ہیں اس پہلے شہزادی ڈیانا،چی گیورا اور مارشل آرٹ ماہر بروس لی پاکستانی ٹرک آرٹ کا حصہ بن چکے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…