اسلا م آ با د (آن لائن) خا تون جنت سیّدہ فاطمۃ الزھراؓکا یوم وصال آ ج عقیدت واحترام سے منایا جائے گا, دختر رسولؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمۃ الزھراؓکا یوم وصال آ ج ہفتہ کو عقیدت واحترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میںمساجد اور امام بارگاہوں تقریبات ، سیمینارز اورمجالس عزاء کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران علماء کرام ، ذاکرین،خطیب اور مقررین خاتون جنت
حضرت بی بی فاطمہ ؓ کی حیات مبارکہ اوراسلام کی سربلندی کیلئے دی گئی قربانیوںاور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے ۔سیّدۃ النساء ، خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزھرا ؓحضور نبی کریم ؐ کی صاحبزادی تھیںآپ ؓ سیّدہ خدیجۃ الکبری ؓ کے بطن مبارک سے پیدا ہوئیںآپ ؓ کی شادی حضرت علی المرتضیٰ ؓ سے ہوئے آپ ؓ کے مشہور القاب زھرا،سیّد ۃ النساء ، خاتون جنت اور بتول ؓ ہیں آپ جنت میں عورتوں کی سردار ہیں۔



















































