نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے غیرملکی افراد کےلئے پالیسی واضح کردی ہے جبکہ ان کے گزشتہ روزجاری حکم نامے کے مطابق سات اسلامی ممالک کے شہری بھی امریکہ میں داخل نہیں ہوسکتے ہیں ۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پابندیاں عائدکرنے کے بعد امریکی صدرنے کہاہے کہ ایسے تمام تارکین وطن جن کی عمریںابھی کم ہے ان کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے اس بارے میں کہاہے کہ ’’میرادل بہت بڑاہے ‘‘۔انہوں نے کہاکہ امریکہ میں تمام برے ہی نہیں اچھے لوگ بھی موجود ہیں جن کاملکی ترقی میں اہم کردارہے ۔ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ امریکی ترقی میں اہم کرداراداکرنے والے غیرملکیوں کی خدمات کووہ اب بھی سراہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ اگلے ماہ تارکین وطن سے متعلق ایک نئی پالیسی لارہے ہیں جس کے بعد غیرملکی تارکین وطن پرمایوسی کے سائے ختم ہوجائینگے۔