واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پرکئی امریکی شہری وائٹ ہائوس کے سامنے احتجاج کررہے تھے کہ ان پرپولیس ٹوٹ پڑی ۔مظاہرین پرآنسوگیس سے شلینگ کی گئی اورواٹرکینزکابھی استعمال کیاگیا۔پولیس نے مظاہرین پرالزام عائد کیاہے کہ یہ مظاہرین وائٹ ہائوس میں داخل ہوکرتوڑپھوڑکرناچاہتے تھے ۔پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کے بعد مظاہرین نے بھی وائٹ ہائوس کے سامنےعمارتوں میں توڑپھوڑشروع کردی ہےاورمتعددعمارتوں کے شیشے توڑدیئے ہیں
پولیس سے ان کی چھڑپیں جاری ہیں اورمظاہرین تمام رکاوٹیں عبورکرکے وائٹ ہائوس کی طرف بڑھناشروع ہوگئے ہیں تاہم پولیس ان کوپیچھے ہٹانے کےلئےبھرپورطاقت کااستعمال کررہی ہے ۔پولیس کی طرف سے شیلنگ کی وجہ سے کئی امریکی شہری زخمی ہوگئے ہیں ۔وائٹ ہائوس کے سامنے پولیس مزید نفری تعینات کردی گئی ہے ۔مظاہرین ٹولیوں کی شکل میں وائٹ ہائوس کی طرف رواں دواں ہیں ۔واشنگٹن پولیس حکام نے مزید نفری طلب کرنےکےلئے پیغام جاری کردیاہے ۔واضح رہے کہ واشنگٹن کے علاوہ دوسری امریکی ریاستوں میں بھی مظاہرے جاری ہیں ۔