خاتم_طائی_نے_کہا_تھا، “میں نے چار علم اختیار کیے اور دنیا کے تمام عالموں سے چٹکارا پالیا…!!”
کسی نے پوچھا، “وہ چار علم کون کون سے ہیں_ _ ؟ خاتم_طائی نے جواب دیا_ _ _ !!_ پہلا یہ کہ میں نے سمجھ لیا کہ جو رزق میری قسمت میں لکھاہے وہ نہ تو زیادہ ہوسکتا ہے، نہ کم_ اس لیے زیادہ کی طلب سے بے فکر ہوگیا _ دوسرا یہ کہ اللہ جو حق مجھ پر ہے وہ میرے سوا کوئی دوسرا ادا نہیں کر سکتا_ اسلیے میں اسکی
ادائیگی میں مشغول ہوگیا_ _ تیسرا یہ کہ ایک چیز مجھے ڈونڈھ رہی ہے اور وہ ہے میری موت_ میں اس سے بھاگ تو سکتا نہیں، لہذا اس کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا_ _ چوتھا یہ کہ میرا اللہ مجھ سے باحبر رہتا ہے_ چنانچه میں نے اس سے شرم رکھی اور برے کاموں سے ہاتھ اٹھالیا_ یہ چار علم زندگی کے لیے اصول اور ایسی مشغل راہ ہیں کہ جس نے انھیں اپنالیا زندگی اس کے لیے اتنی آسان اور مطمئن ہو جائیگی کہ دنیا میں کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا