پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں شرمناک واقعہ،اسکول پرنسپل اور3اساتذہ کا 12سالہ طالبہ کے ساتھ لرزہ خیز اقدام

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ(آئی این پی) بھارتی ریاست بہار کے ضلع جہان آباد میں اسکول پرنسپل اور تین اساتذہ کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 12 سالہ طالبہ کی حالت تشویشناک ہے۔لڑکی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے اور جہان آباد کے ایک مقامی سیکنڈری اسکول میں پڑھ رہی ہے جب کہ وہیں پر اس کی والدہ بھی فزیکل ایجوکیشن کی ٹیچر ہیں۔ واقعے کے بعد لڑکی کی والدہ نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح اپنی بچی کی جان بچانا ہے اور پھر وہ انصاف کیلئے لڑیں گی۔

اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ جس وقت ہوا تب اس بچی کی والدہ کلاس میں دوسرے بچوں کے ساتھ مصروف تھیں۔ کلاس سے فارغ ہونے کے بعد جب انہوں نے اپنی بیٹی کو تلاش کیا تو وہ بہت دیر بعد اسکول کی چھت پر بے ہوش حالت میں ملی۔ جہان آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت اور شہادتوں کی بنیاد پر بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ اسکول پرنسپل اور مزید تین اساتذہ کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ جہان آباد اور گرد و نواح میں مناسب طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث اب اس بچی کو پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…