اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب دیں،ٹیسٹ کرانے میں کوئی حرج نہیں۔
پیرکو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب دیں،گھر کے بیدی نے لنکا ڈھا دی،ٹیسٹ کرانے میں کوئی حرج نہیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجاسکے۔