اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

’’پاکستانی ہیکرز چھا گئے ‘‘ بھارت کے سب سے بڑے سیکیورٹی ادارے کو چاروں شانے چِت کر دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم کے دن سے ہی چپقلش سب کے سامنے ہے ۔ آئے روز کبھی یہاں تو کبھی وہاں سے ’’چھیڑ خانیاں ‘‘ جاری رہتی ہیں ۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ پاکستانی ہیکرز نے نیشنل سیکورٹی گارڈ( این ایس جی )کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرکے اس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہتک آمیز پیغامات چھوڑے ہیں۔

بھارتی اخبار ’’ دی ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کے مطابق مشتبہ پاکستانی ہیکرز نے نیشنل سیکورٹی گارڈکی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرکے اس پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہتک آمیز پیغامات چھوڑے ہیں۔دوسری جانب بھارت کی ایک اور گھناؤنی سازش کا انکشاف ہواہے، بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے واٹس ایپ ویڈیو کال آپشن کے ذریعے پاکستانی موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں، نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری الرٹ جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف بھارت کا جنگی جنون تو دوسری جانب سازشی دماغ ، پاکستان کے خلاف آبی اور سرحدی جارحیت کے بعد آئی ٹی کے میدان میں دہشت گردی شروع کردی۔ ملک بھر میں اسمارٹ موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری الرٹ جاری کردیا۔جس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ممبئی سے پاکستانی اسمارٹ موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں، جس کے بعد آپ کا تمام ڈیٹا غیر محفوظ ہوجائے گا۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری واٹس ایپ ویڈیو کال کے کسی لنک کو کلک نہ کریں اور اگر کسی نے واٹس ایپ ویڈیو کا کوئی لنک کھولا ہے تو فورا موبائل فون کو ریسیٹ کرالیں بصورت دیگر آپ کا اسمارٹ فون غیر محفوظ ہے۔ الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کو بھی صرف گوگل پلے اسٹور سے ہی انسٹال کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…