جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

بلاول بھٹو کے مقابلے میں اہم سیاسی شخصیت کومیدان میں اتانے کا فیصلہ ہوگیا

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لاڑکانہ کے حلقے این اے 204 سے ضمنی انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے جی یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو کو میدان میں اتارنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ لاڑکانہ میں جی یو آئی ضلع کے مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا ناصر خالد محمود سومرو کی صدارت میں ہوا جس میں چاروں تحصیلوں کے ذمہ داران اور سینیئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں این اے 204 پر بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ضمنی انتخاب لڑنے کے بعد کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کرنے کے بعد اتفاق رائے سے تمام عہدیدارن نے مولانا راشد خالد محمود سومرو کو بلاول بھٹو زرداری کے سامنے امیدوار طور نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی مخالف رہنماؤں اور تنظیموں سے رابطوں کے لیے مولانا ناصر خالد محمود سومرو کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کمیٹی میں ون ٹو ون مقابلے کے لیے تمام پیپلز پارٹی مخالف قوتوں سے مولانا راشد خالد محمود سومرو کی حمایت حاصل کرنا ہوگا جبکہ مولانا راشد خالد محمود سومرو اور مولانا ناصر خالد محمود سومرو بھی لاڑکانہ کے اہم سیاسی شخصیت معظم علی خان عباسی سے بھی اس سلسلے میں ملاقات اور مشاورت کردی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد خالد محمود سومرو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گذشتہ 9 سال دؤر حکومت عوام کے لیے بدترین اور شرمناک رہے، عوام موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور وڈیرا پرور پالیسیوں سے بیزار ہوچکی ہے، اس وقت سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کے مدمقابل جی یو آئی اسلام کو سندھ کے اندر متبادل کے طور پر دیکھ رہا ہے، ہم الیکشن میں نہ صرف مقابلہ کریں گے بلکہ گلی گلی، چوک اور چوراہوں پر عوامی اجتماع میں عوام کی ذہن سازی کے لیے اپنا بھرپور کاردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…