پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

عمران خان سچ کہتے ہیں ،اعتزاز احسن نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے پھندے سے محفوظ رہنا (ن) لیگ کیلئے ممکن نہیں ‘عمران خان سچ کہتے ہیں پانامہ لیک خود وزیر اعظم اور انکے خاندان کی کر پشن کیلئے ثبوت ہے ‘مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے میں (ن) لیگ پہلی پوزیشن پر ہے ‘پیپلزپارٹی جیلوں میں بھی جانے سے خوفزدہ نہیں ہوتی مگر شر یف برداران ڈیل کر سعودی عرب چلے جاتے ہیں ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیک کی شفاف تحقیقات کیلئے سپر یم کورٹ کا نیا بینچ بن چکا ہے اور دیکھنا ہوگا سپر یم کورٹ اس کیس کا کیا فیصلہ کر تا ہے مگراس بات میں کوئی شک نہیں کہ نوازشر یف اور انکے خاندان کے لوگوں نے ایک بار نہیں درجنوں بار اپنے بیانات پر یوٹرن لیا ہے اورانکی کر پشن ثابت کر نے کیلئے سپر یم کورٹ میں جمع کروائے جانیوالے ثبوت کافی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیکس میں اب تک جو ثبوت سامنے آئے ہیں اسکے مطابق پانامہ لیکس کے پھندے سے محفوظ رہنا (ن) لیگ کیلئے ممکن نہیں انکا اس کا حساب دینا ہی پڑ یگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…