جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

’’دوست ملک چین نے ایسی چیز سے تیل بنانا شروع کر دیا جس کی پاکستان میں کوئی کمی نہیں ‘‘

datetime 31  دسمبر‬‮  2016 |

بیجنگ (آ ئی این پی ) چین میں ٰدنیا میں سب سے بڑے پیمانے کا کوئلے سے تیل کی پیداوار کا مثالی منصوبہ نینگ شیا میں شروع ہو گیا ،منصوبے سے سالانہ 2کروڑ 4لاکھ 60ہزار ٹن کے کوئلے سے 40 لاکھ 50ہزار ٹن تیل کی پیداوار ہو گی اس منصوبے کی لوکلائزشن کی شرح 98.5 فیصد ہے،بے کی کامیاب لانچنگ نےغیر ملکوں کی جانب سے طویل تیکنیکی اجارہ داری ختم کر دی، صدر شی جن پنگ کی مبارکباد۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دنیا بھر میں سب سے بڑے پیمانے کا کوئلے سے تیل کی پیداوار کا مثالی منصوبہ نینگ شیا میں شروع ہو گیا ہے اس منصوبے کی کامیاب لانچنگ نے غیر ملکوں کی جانب سے طویل تیکنیکی اجارہ داری ختم کر دی چینی صدر شی جن پنگ نے شن حوا نینگ ا شیا کوئلے کے صنعتی گروپ کے زیر اہتمام کوئلے کو تیل میں تبدیل کرنے کے مثالی منصوبے کی تکمیل اور پیداوار کے آغاز پر مبارکباد دی ہیاورشن حوا نینگ شیا کول کے صنعتی گروپ کے زیر اہتمام کوئلے سے تیل کی پیداوارکے مثالی منصوبے کی کامیاب تکمیل اور پیداوار شروع کرنے کےآغاز پر اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے منصوبے کی تعمیر،پیداوار،تیکنیکی تخلیق میں شریک تیکنیکی عملے کو پرجوش مبارکباد دی ہے۔صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کہ اس منصوبے کاقیام ،توانائی کی خود انحصاری کی اپنی صلاحیت کی تقویت، کوئلے کے صاف اور موثر انداز میں استعمال کے فروغ اور اقلیتی قومیت کے علاقوں کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔یہ منصوبہ تخلیقی مصنوعات سے فائدہ اٹھا کر ترقی کے فروغ میں اہم ثمرات کو یقینی بنائے گا۔منصوبے پر سرمایہ کاری کی کی کل مالیت55ارب یوان ہے جو دنیا میں پیٹرو کیمیکل اور کول کیمیکل صنعت کے منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہے اس منصوبے سے سالانہ 2کروڑ 4لاکھ 60ہزار ٹن کے کوئلے سے 40 لاکھ 50ہزار ٹن تیل کی پیداوار ہو گی اس منصوبے کی لوکلائزشن کی شرح 98.5 فیصد ہے اس منصوبے نے کلیدی طور پر بیرون ممالک کی اجارہ داری کو ختم کر دیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…