جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دنیا میں تیزی سے پھیلنے والی کسی بھی مہلک وبا کا مقابلہ۔۔۔۔ ،بل گیٹس نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکی ارب پتی فلاحی کارکن اور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں صحتِ عامہ کے مختلف نظاموں میں تیزی سے پھیلنے والی کسی مہلک وبا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اگرچہمیں پر امید ہوں وقت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر وباؤں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ہیانہوں نے کہا فی الحال ہم قدرے غیر محفوظ ہیں۔بل گیٹسنے کہا ماضی قریب میں ایبولا اور زکا وائرس کے پھیلنے سے جو ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، اس سے عالمی سطح پر نئی ادویات اور ویکسینز بنانے کی صلاحیت کی کمزوری رونما ہوگئی ہے۔ اس بات سے تھوڑے پریشان رہتا ہوں اور یہ امید کرتا ہوں کہ آئندہ دس سالوں میں کوئی بڑی وبا دنیا میں نہ آجائے۔انھوں نے کہا اس وقت دنیا بھر میں یہ بحث جاری ہے کہ ہنگامی صورتحال میں تنظیمی اور قانونی حدود کی وجہ سے ہمارے ردِعمل میں آنے والی رکاوٹوں کو کیسے ہٹایا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ بل گیٹس ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے بانی ہیں۔ وہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ گذشتہ کئی سالوں میں انھوں نے مائیکروسافٹ میں اپنے کردار کو وقت کے ساتھ ساتھ کم کرتے ہوئے اپنی توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز رکھی ہے۔ وہ اور ان کی بیوی بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نامی فلاحی تنظیم چلاتے ہیں۔ اس تنظیم کے اہم ترین پروگراموں میں غریب ممالک میں بیماریوں کے خلاف ویکسینز تقسیم کرنا شامل ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…