جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ایٹمی پروگرام ،شمالی کوریا نے بڑا اعلان کردیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2016 |

پیانگ یانگ (آئی این پی ) شمالی کوریا کے سابق سفیر تھائی یانگ ہونے کہا ہے کہ کم جونگ اْن کا جوہری پروگرام کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، چاہے اس کے لیے انہیں کتنی ہی بڑی رقم کی پیش کش کیوں نہ کی جائے،شمالی کوریا میں قیادت کی تبدیلی کے باعث شمالی کوریا کے لیے اپنے جوہری پروگرام کو بڑھانے کا ایک مناسب وقت ہو گا۔

تھائی نے کہا کہ شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ اْن کا اپنے ملک کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے چاہے اس کے لیے انہیں کتنی ہی بڑی رقم کی پیش کش کی جائے۔حال ہی میں شمالی کوریا کے منحرف عہدیدار نے کہا ہے کہ آئندہ سال امریکہ اور جنوبی کوریا میں قیادت کی تبدیلی کے باعث شمالی کوریا کے لیے اپنے جوہری پروگرام کو بڑھانے کا ایک مناسب وقت ہو گا۔لندن میں تعینات رہنے والے شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ سفارت کار تھائی یانگ ہو نے کہا کہ شمالی کوریا 2017 کو اپنے جوہری پروگرام کی ترقی کے لیے موزوں وقت سمجھتا ہے جب جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد اور امریکی میں انتظامیہ کی تبدیلی عمل میں آئے گی۔

جنوبی کوریا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران تھائی نے یہ بات واضح کی کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے بارے میں نہیں جانتے لیکن انہوں نے یہ بات اعتماد کی ساتھ کی کہ چین شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر کوئی زیادہ دباؤ نہیں ڈالے گا کیونکہ “شمالی کوریا بکھرنے کی صورت میں ایسا کوریا بن سکتا ہے جو امریکہ کا دوست ہو۔”تھائی نے کہا کہ شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ اْن کا اپنے ملک کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے چاہے اس کے لیے انہیں کتنی ہی بڑی رقم کی پیش کش کی جائے۔ منحرف سفارت کار نے کہا کہ شمالی کوریا آئندہ سال کے اواخر تک جوہری ہتھاروں کے حصول کے لیے جوہری پروگرام کو ترقی دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…