جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فضائی سفر کے دوران طیارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ ایک وکیل نے تلخ کلامی کی تو اس کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا کو ایک عمومی پرواز کے دوران ہوائی جہاز میں ایک وکیل کی جانب سے سخت تنقید اور تند وتیز الزامات پر وکیل کو طیارے سے اتاردیاگیا مگر اس موقع پرایوانکا نے بڑی دانش مندی اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکیل کی تنقید اور بدکلامی پر کوئی جذبات رد عمل کے بجائے خاموشی اختیار کیے رکھی۔
عرب ٹی وی کے مطابق ایوانکاڈ ٹرمپ اور تین بچوں کے ہمراہ کرسمس کی چھٹیاں گذارنے پرواز سے نیویارک سے فلوریڈا ریاست کے بالم بیچ شہر جا رہے تھے۔ ہوائی جہاز میں سوار ہونے کے بعد جیسے مسافروں نے اپنی نشستیں سنبھالیں، ایوانکا اور دیگر افراد بھی بیٹھ گئے تو جذباتی اور غصے میں بپھرے وکیل ڈان گولڈچائن اپنی سیٹ سے اٹھ گئے۔
ناقد وکیل نے اپنی آواز مزید اونچی کی اور خاموشی توڑتے ہوئے دوبارہ استفسار کیا کہ ’آپ لوگوں نے خصوصی پرواز کے بجائے عام پرواز کیوں اختیار کی ہے؟ آپ ہمارے طیارے میں کیوں ہیں۔ مگر اس موقع پر بھی ایوانکا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ وکیل کی تنقید کے دوران اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے توجہ ہٹانے کے لیے ایوانکا اپنے بچے کے ساتھ کھیلتی رہیں۔
تاہم ہوائی جہاز اڑنے سے قبل عملے نے تنقید کرنے والے وکیل، اس کے ساتھی اور ایک بچے کو طیارے سے اتار دیا، تاکہ مزید کسی بدمزگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گولڈچائن نے طیارے کے عملے سے کہا کہ آپ نے مجھے اس لیے طیارے سے اتار دیا کہ میں نے اپنی رائے کا حق استعمال کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…