جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں فواد خان کے وہ اہم سین کٹ دیئے گئے کیونکہ ۔۔۔۔

datetime 17  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی (این این آئی)فواد خان کی بولی وڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ سے نکالے گئے مناظر کی ایک ریل حال ہی میں ریلیز کی گئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک بڑا حصہ تھا، جسے فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔مذکورہ سین میں فواد اور انوشکا ایک ساتھ ٹہلتے ہوئے نظر آئے اور تب ہی انوشکا انھیں بتاتی ہیں کہ وہ رنبیر اور ان کی دوست ایشوریا رائے سے ملنے کا پروگرام بنا رہی ہیں۔ریل میں رنبیر کپور اور انوشکا اور رنبیر اور ایشوریا کے مزید مناظر بھی شامل ہیں ، جنھیں فلم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
اگرچہ فلموں کی ایڈیٹنگ کے موقع پر مختلف مناظر کو کٹ کیا جانا ایک عام سی بات ہے، تاہم فواد خان اور انوشکا شرما کے مناظر کو نکالا جانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ فواد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کی زد میں آئے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات رواں برس 18 ستمبر کو ہونے والے اڑی حملے کے بعد سے کشیدہ ہیں، جس کے بعد انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرا نونرمن سینا (ایم این ایس) نے پاکستانی فنکاروں کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا اور ایسے حالات پیدا کردیئے گئے کہ نہ تو کوئی پاکستانی فنکار ہندوستان میں جاکر کام کرے اور نہ ہی کوئی ہندوستانی پروڈیوسر انھیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرسکے۔
اپنی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے لیے پروڈیوسر کرن جوہر نے 5 کروڑ ہندوستانی روپے ادا کیے اور ایک ویڈیو پیغام میں اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ مستقبل میں کسی پاکستانی کو اپنی فلم میں کاسٹ نہیں کریں گے۔تاہم اپنے کچھ انٹرویوز میں کرن جوہر نے اس بات کی تردید کی تھی کہ فواد خان کے مناظر فلم سے نکالے گئے تھے۔لیکن حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ریل سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ فواد خان کا کردار زیادہ دیر کے لیے نظر آسکتا تھا، لیکن خیر۔۔۔ اب کیا ہوسکتا ہے’’اے دل ہے مشکل‘‘ رواں برس 28 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…