جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

50لاکھ دو اور۔۔۔! ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کی حیرت انگیزپیشکش،لائن لگ گئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی سے ملاقات کرنے والوں کیلئے ایک چیرٹی ویب سائٹ ’’ چیرٹی بز‘‘ نے انوکھی پیش کش متعارف کر ادی ، ایوانکا ٹرمپ کیساتھ کافی پینے کے خواہش مند افراد کو اس خواہش کے تکمیل کیلئے 50لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں ایک چیرٹی ویب سائٹ چیرٹی بز نے انوکھی پیش کش متعارف کر ائی ہے جس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کیساتھ کافی پینے کے خواہش مند افراد کو اس خواہش کے تکمیل کیلئے 50لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے آفر پیش ہونے کے 11روز کے دوران 10بولیاں لگ چکی ہیں تاہم ابھی تک زیادہ سے زیادہ 18لاکھ 50ہزار کی آفر دی گئی ہے ۔

کامیاب بولی دینے والے شخص کو ایوانکا ٹرمپ کیساتھ ہوٹل میں 30سے 40منٹ تک کافی پینے کا موقع میسر آئے گا تاہم یہ ملاقات 2017کے اوائل میں شیڈول ہو گی ۔ کامیاب بولی دینے والا ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ ٹرمپ ٹاور یا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل میں بیٹھ کر کافی پی سکے گا ۔چیرٹی بز ویب سائٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی وجہ کی بنیاد پر کامیاب بولی دینے والے کا نام منسوخ کیا جا سکتا ہے اور ٹرمپ آرگنائزیشن معمولی سے شک کی بناپر کسی کو بھی کافی ڈیٹ کی اجازت دینے سے منع کر سکتا ہے ۔ملاقات کے دوران ٹرمپ کی بیٹی کو اپنے ساتھ ایک فوٹو گرافر ہوٹل میں لانے کی اجازت ہو گی جبکہ ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ خفیہ سروس کے ارکان بھی موجود ہونگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…