ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج، کئی شہروں میں حد نگاہ صفر ماہرین نے انتباہ کر دیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور( آن لائن ) پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ کئی شہروں میں حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق لاہور، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، قصور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے جب کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی روک دیا گیا ہے۔
شدید دھند کے باعث اسکول اور دفاتر جانے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے بعد حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے کو لاہور سے شیخوپورہ اور اسلام آباد جب کہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سفر کرنا ہے تو جی ٹی روڈ کو استعمال کیا جائے اور فوگ لائٹس جلا کر کانوائے کی صورت میں سفر کیا جائے۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…