منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پانامالیکس،کیس ختم،اعتزاز احسن نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پا کستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور حسین نواز کے بیانات کے بعد گواہوں کی ضرورت نہیں رہی ، آدھے سے زیادہ کیس ثابت ہو چکا ، وزیر اعظم جواب دیں کہ گلف سٹیل مل دبئی کے لئے پیسہ کہاں سے آیا ؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر دانیا ل عزیز نے یہ بیان دیا ہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا تو ان کو کہیں سے اطلاع ہو گئی ہو گی پھر ہی انہو ں نے یہ بات کی ہے ،الزام لگانے والوں پر اب کوئی دوش نہیں بلکہ اب الزام لگنے والوں کو جواب دینا ہے ،نواز شریف اور ان کے بچوں کو علیحدہ نہیں کیا جا سکتا ، حسین نواز تسلیم کرچکے ہیں کہ یہ فلیٹس ان کی ملکیت ہیں، آدھے سے زیا دہ کیس نواز شریف اور حسین نواز کے ایسے بیان سے ثابت ہو چکا ہے ، اب تو فیصلہ بڑی آسانی سے ہو سکتا ہے،گواہوں کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جواب دیں کہ گلف سٹیل مل دبئی کے لئے پیسہ کہاں سے آیا ؟ وزیر اعظم کو ایک ایک ٹرانزیکشن کا حساب دینا ہوگا ، جو جدہ سے برطانیہ ٹرانزیکشنز ہوئیں ان سے صرف 3دن میں سارا معاملہ ختم ہو سکتا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بہت خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی لیکن آج کی شام کو طیارا حادثے نے المنا ک بنا دیا ، قیمتی جا نوں کے نقصان کا ازالہ تو نہیں کیا جا سکتا ، ہم تو صرف ان کیلئے دعا ہی کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…