ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوانے اور ملازمت کی اجازت دینے والے والدین کی مذمت کرنے والے ایک سعودی مبلغ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سعید بن فروہ نامی سعودی مبلغ کے مطابق ایسا کرنے والے والدین مرد وزن کے اختلاط کا اسباب بن رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعید بن فروہ کے خیالات پر مبنی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر غیر معمولی تشہیر سے دنیا بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوانے والے والدین کو بہت زیادہ برا بھلا کہا تھا۔ عالم دین نے کہا کہ بیٹیوں کو طب کی تعلیم دلوانے والے والد حقیقی مرد نہیں۔سعودی عرب کے سرکردہ مفتی نے اپنے ہفتہ وار انٹرویو میں کہ فروا کا بیان اور خیالات انتہائی خطرناک ہے ۔ یہ خطرناک بیان قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طب کی تعلیم دینے والی ہماری جامعات ‘محفوظ ہیں جہاں مرد وخواتین طالبات الگ الگ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہر جنس کے طلبہ دو مختلف لیکچر ہالز میں تعلیم پاتے ہیں۔سعودی عرب میں سعید بن فروا کو امام مسجد اور مبلغ کے عہدے سے الگ کرنے کا مطالبہ شدت پکڑ رہا ہے۔
لڑکیوں کی تعلیم جائز نہیں اور ان لڑکیوں کے باپ ۔۔۔! فتوے نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی۔۔ سعودی مفتی کے خلاف کیا بڑا کام ہو گیا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































