ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں بڑی تباہی مچ گئی۔۔نظام زندگی درہم برہم

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 7 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ سیلابی ریلوں نے بڑی تعداد میں گھروں کونقصان پہنچایا متعدد بہہ گئے۔ سڑکیں زیر آب آنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ بارش سے مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔کئی شہروں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ بین الاقوامی شاہراہ کے مختلف حصے سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ حکام نے شہریوں اور تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے دوران غیرضروری طورپرگھروں سے باہر نہ نکلیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اچانک ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے ۔ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال نے آمد و رفت معطل کر دی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…