کراچی ( آن لائن )پر کشش شخصیت،رعب دار آواز اور جاندار اداکاری کے ذریعے انتہائی کم وقت میں راتوں رات سپر اسٹار بن جانے والے اداکار فواد خان 35 برس کے ہوگئے۔35برس قبل29نومبر کو پیدا ہونے والے فواد خان نے ڈراما سیریل ’ہم سفر‘ اور’ فلم خدا کے لئے‘ سے کامیابیوں کا سفر شروع کیااور نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا ڈالا۔سرحد پار فلم انڈسٹری اور یہاں تک کہ سیاستدان بھی فواد کی بڑھتی ہوئی شہرت سے خوفزدہ ہو کر اپنی روایتی انتہائی پسندی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں اورفواد کی فلموں کو ریلیز ہونے سے روکنے پرتلے ہوئے ہیں۔فواد کا جادو و’ ‘زندگی گلزار ہے‘ کے ذریعے ہندوستانی شائقین پر طاری ہوا اور فلم’ ‘خوبصورت‘ کے ذریعے یہ شرمیلا اور کم گو پاکستانی اداکار بھارت میں راتوں رات اسٹار بن کر جگمگانے لگا۔خوبصورت کی کامیابی کے بعد فواد خان نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اے دل ہے مشکل اور کپور اینڈ سنزسمیت کئی بالی وڈ کی مزید فلموں میں بھی دکھائی دئیے۔2017ء4 میں ان کی فلم مولا جٹ 2ا آرہی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنی شاندار اداکاری کی بدولت جگمگانے والا یہ ستارہ مزید کتنی کامیابیاں سمیٹتا ہے۔۔#/s#
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف



















































