کابل(آئی این پی)افغانستان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مہاجرین کے ساتھ طالبان کے خاندانوں کو بھی بھجوا رہا ہے،ہم اسطرح کی سازشوں اورمنصوبوں کے بارے میں فکر مند ہیں اور پناہ گزینوں کے نام پر ملک میں طالبان کے خاندانوں کو داخل ہونے سے روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گئے ۔ا
توارکو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستانی خفیہ ایجنسی مہاجرین کے روپ میں طالبان کے خاندانوں کو افغانستان بھجوا رہی ہے ۔ہم اسطرح کی سازشوں اورمنصوبوں کے بارے میں فکر مند ہیں اور پناہ گزینوں کے نام پر ملک میں طالبان کے خاندانوں کو داخل ہونے سے روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گئے ۔