لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ اپنے صدارتی مہم کے دوران مسلمانوں پرشدید تنقید کرتے رہے جس کی وجہ سے ان کے منتخب ہونے پرمسلمانوں کی طرف سے بھی شدید ردعمل آیالیکن اب ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدربن چکے ہیں تواس صورتحال میں مشرقی لندن کی ایک مسجد کے امام، انتظامیہ اور نمازیوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسجد کے دورے کی دعوت دیدی ہے ،
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کیخلاف مذہبی منافرت کا اظہار کرچکے ہیں، اس کے باوجود ہم انہیں مدعو کرکے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کسی پر کوئی پابندی نہیں لگاتے ، ہمارے پاس عیسائی، ہندو اور دیگر مذاہب کے افراد بھی آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ مسلمانوں پرتنقید کرکے ڈونلڈٹرمپ نے اپناظرف دیکھایااوراب ہماری دعوت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ مسلمانوں کے دل بڑے ہوتے ہیں اورمسلمانوں کاظرف بھی تما م دنیامیں سب سے بلند ہے ۔واضح رہے کہ لندن کے مئیر صادق خان ڈونلڈ ٹرمپ کے متعصبانہ بیانات پر شدید تنقید کرچکے ہیں۔