اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

حضرت عمر فاروقؓ کی ذہانت

datetime 11  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت عمرؓ کے پاس کپڑوں کے کچھ جوڑے یمن سے آئے، جن کو آپ نے لوگوں پر تقسیم کرنا چاہا۔ ان میں ایک جوڑا خراب تھا۔ آپ نے سوچا اسے کیا کروں۔ یہ جس کو دوں گا وہ اس کے عیب دیکھ کر لینے سے انکار کر دے گا۔ آپ نے اس کو لیا اور تہہ کر کے

اپنی نشست گاہ کے نیچے رکھ لیا اوراس کا تھوڑا سا پلہ باہر نکال دیا۔ دوسرے جوڑوں کو سامنے رکھ کر لوگوں کو تقسیم کرنا شروع کر دیا۔ اب زبیربن العوام سامنے آئے اور آپ تقسیم میں لگے ہوئے اور اس جوڑے کو دبائے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس جوڑے کو گھورنا شروع کر دیا۔ پھر بولے یہ جوڑا کیسا ہے۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا تم اس کو چھوڑ دو۔ وہ پھر بولے۔یہ کیا ہے؟ یہ کیا ہے؟ اس میں کیا وصف ہے۔ آپ نے فرمایا تم اس کا خیال چھوڑ دو۔ اب انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ مجھے دو۔ حضرت عمرؓ نے ان سے پختہ اقرار کرا لیا اور یہ شرط کر لی کہ اسے قبول کرنا ہو گا اور پھر واپسی نہ ہو سکے گی۔ تو نیچے سے نکال کر ان پر ڈال دیا۔ جب زبیرؓ نے اس کو لے کر دیکھا تو وہ ردی نکلا تو کہنے لگے میں تو اس کو لینا نہیں چاہتا۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا بس بس! اب ہم آپ کے حصہ سے فارغ ہو چکے۔ اس کو ان ہی کے حصہ میں لگایا اور واپس لینے سے انکار کر دیا (یاد رہے کہ یہ فروخت کرنے کا معاملہ نہ تھا۔ اس صورت میں یہ ضروری ہے کہ اگر مال میں کوئی عیب ہو تو خریدار پر اس کو واضح کر دیا جائے) یہ تو مفت تقسیم کا معاملہ تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…