بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زبان خلق کو نقارہ خُدا سمجو

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کی کامیابی نے ساری امیدیں ، تجزیئے اور سروے ہیلری کے حق میں ہونے کے باوجودسب کوحیران کردیااوربڑے بڑے مایہ نازتجزیہ کاردیکھتے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کوکہاگیاکہ ٹرمپ برا ہے ، اقتدار میں آئے تو جانے کیا کر دے ، مسلمانوں کے بھی خلاف ہے اور تارکین وطن کے بھی اور تو اور اس کا تو کردار بھی ٹھیک نہیں، ہیلری کی فتح اور ٹرمپ کی ناکامی کے حوالے سے کیے جانے والے تمام تجزیئے اسی بیانئے کے گرد گھوم رہے تھے۔امریکی میڈیا کی اکثریت بھی یہی کہہ رہی تھی مگر سب کُچھ اُلٹ گیا ، ٹرمپ جیت گیا ، ہیلری ہار گئی ۔ کیا اس ہار کو امریکی اسٹیبلشمٹ کی ہار کہا جائے یا امریکی عوام کی فتح ، دونوں ہی باتیں ٹھیک ہیں ٹرمپ بے وقوف نظر آ رہا تھا مگر تھا نہیں۔ٹرمپ نے اپنی انتخابی مُہم کے ابتدائی مرحلوں میں سفید فام اکژیت کے جذبات کو زُبان دی ، سب کے خلاف بات کی ۔ سفید فاموں کی واضع حمایت ملنے کے بعد ٹرمپ نے مسلمانوں ،

تارکین وطن اور خواتین کے بارے میں معذرت خواہانہ رویہ اپنا لیا۔ہیلری نے اپنی مُہم کے دوران ٹرمپ کی پالیسوں سے زیادہ اُن کی شخصی خامیوں پر توجہ مرکوز رکھی ۔ دونوں کو ملنے والے ووٹوں کا تجزیہ کیا جائے تو ٹرمپ کے ووٹروں میں زیادہ تر کم پڑھے لکھے اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے مسائل کو ڈیموکریٹ کے آٹھ سالہ دور حکومت میں ایڈریس نہیں کیا گیا تھا اور یہی بات ٹرمپ کی فتح اور ہیلری کی شکست کا سبب بنی ہے ۔بعض سیاسی ماہرین نے پاکستان کی سیاست کے بارے میں بھی یہی کہاہے کہ اگرامریکہ جیسی بڑی طاقت کاسپرمیڈیاکی پیشگوئیاں اوران کے سروے غلط ثابت ہوسکتے ہیں توپاکستانی حکمرانوں کوبھی میڈیاکاسہارالینے کے بجائے عوام کی خدمت پرتوجہ دینی چاہیے اورنظام کومضبوط بنانے اقدامات کرناچاہیے کیونکہ کسی بھی ملک کے عوام ہی ملک کے اصل فیصلہ کرنے والے ہوتے ہیں اس لئے توکہتے ہیں کہ زبان خلق کونقارہ خداسمجھو۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…