جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ نے کامیابی کے بعد 100دن کاایکشن پلان پیش کردیا،پاکستانیوں سمیت تارکین وطن بارے اہم خبربھی آگئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد امریکہ کو ایک بار پھر بہترین ملک بنانے کیلئے 100روز ہ ایکشن پلان جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کر دہ 100روز ہ ایکشن پلان میں کہا گیاہے یہ ٹرمپ اور ان کو ووٹ دینے والوں کے درمیان ایمانداری کو بحال کرنے ،احتساب اورواشنگٹن میں تبدیلی لانے کا معاہدہ ہے ۔یہ ایکشن پلان واشنگٹن میں کرپشن کو ختم کرنے کیلئے چھ اقدامات سے شرو ع ہو تاہے ،جس
میں سات ا عمال امریکی کارکنوں کی حفاظت کیلئے جبکہ پانچ اعمال سیکیورٹی اور قانون کی حکمرانی کی بحالی کے شامل ہیں ۔ان میں وائٹ ہاوس حکام کی بیرون ملک حکومتوں کی جانب سے لابنگ کرنے پر تاحیات پابندی،20لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء،شمالی امریکی آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دوبارہ گفت و شنید ،ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ سے واپسی ،سیکریٹری خزانہ کو چین پر کرنسی کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرنے والا ملک قرار دینے کی ہدایت،صدر باراک اوبامہ کی جانب سے جاری کیے گئے ’غیر قانونی ‘ احکامات کو منسوخ کرنا شامل ہے ۔100روز ہ ایکشن پلان میں کہا گیاہے کہ ٹرمپ وسیع قانون سازی کے اقدامات بھی متعارف کروائیں گے جس میں درمیانے طبقے کو ٹیکس میں چھوٹ دینا شامل ہے ۔ایکشن پلان میں اس کے علاوہ آف شور قانون کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…