ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں حکام نے دارالحکومت الریاض اور ساحلی شہر جدہ کے بعض ہوائی اڈوں پر امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے قائم کردہ دفاتر نے اپنے کام کا آغاز کردیا اور وہ مسافروں کو جلد روانہ ہونے میں مدد دینے کے لیے اس سہولت کو بروئے کار لا رہے ہیں،سعودی عرب کے اخبار کے مطابق سی بی پی کی سہولت پہلے ہی کامیابی سے کام کررہی ہے
اور اس کے ذریعے سعودی عرب سے امریکا روانہ ہونے والے مسافروں کو امیگریشن اور کسٹمز کی کلیئرینس میں مدد دی جارہی ہے،واضح رہے کہ خلیجی خطے میں سب سے پہلے ابو ظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سی بی پی کا دفتر قائم کیا گیا تھا۔یہاں سے کلیئر ہونے کے بعد امریکا میں ان کی جائے منزل پر سامان کو چیک کرنے میں وقت کا ضیاع نہیں ہوتا ہے۔ان ہوائی اڈوں سے امریکا جانے والے افراد سے مقامی مسافروں ایسا معاملہ کیا جاتا ہے۔اس طرح ان کا دوسری پروازیں پکڑنے یا اپنی حتمی جائے منزل تک پہنچنے کے لیے بہت سا وقت بچ جاتا ہے۔سی بی پی کی سہولت امریکا اور کینیڈا کے علاوہ اڑتیس دوسرے ممالک کے سفر پر روانہ ہونے والوں کو مہیا کی جارہی ہے۔اس سہولت اور خدمت کے ذریعے کلیئرینس کا عمل مکمل ہونے میں 60 سیکنڈز سے بھی کم وقت لگتا ہے۔