جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

داعش نے پڑوسی ملک میںبھی قدم جما لیے ، درجنوں افراد یرغمال ، اعلی حکام کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/لندن (آئی این پی )افغانستان میں شدت پسند تنظیم داعش نے 30 افراد کو یرغمال بنانے کے بعد قتل کردیا۔برطانوی میڈیاکے مطابق افغان صوبہ غور کے حکام کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے 30 افراد کو یرغمال بنانے کے بعد ان کو قتل کر دیا ہے۔ دولت اسلامیہ نے ان شہریوں کو اس وقت یرغمال بنایا جب وہ پہاڑوں پر لکڑیاں جمع کر رہے تھے۔حکام نے بتایا کہ ان شہریوں کو دولت اسلامیہ نے اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا جب مقامی افراد نے ان کو بچانے کی کوشش کی۔صوبہ غور کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی افراد کی فائرنگ سے دولت اسلامیہ کا مقامی کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے۔گورنر ناصر خازے نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ افغانستان میں دولت اسلامیہ کی حمایت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور کچھ علاقوں میں دولت اسلامیہ طالبان کی عملداری کو بھی چیلنج کر رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق جنوری 2015 سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور دولت اسلامیہ کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…