اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادہ ترکی بن سعود الکبیر کی سزائے موت پر عمل درآمد کر درآمد کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہزادہ ترکی بن سعود الکبیر کی سزائے موت پر عمل درآمد کر درآمد کر دیا گیا ہے ۔اس شہزادے کو 3سال قبل ایک سعودی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق شہزادے کویہ سزا ریاض کے مضافات میں ال تھوماما کے علاقے میں ہونے والی ایک لڑائی کے دوران ہونے والےقتل پر سنائی گئی تھی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترک بن سعود الکبیر نے سعودی شہری عدیل بن سلیمان بن عبدالکریم محمد کو قتل کیا تھا۔اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کو برقرار رکھا ، جس کے بعد عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کےلیے شاہی فرمان جاری کیا گیا۔ مقتول کے خاندان نے شہزادے سے خون بہا لینے سے انکار کر دیا تھا۔ مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ انہیں انصاف چاہیے۔ جس پر ترکی بن سعود الکبیر کو کل صبح سزائے موت دے دی گئی ۔