پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں لرزہ خیز واقعہ،بیٹے نے باپ اور بہن کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ کی پولیس نے اپنے والد اور ہمشیرہ کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل اور والدہ کو زخمی کرنے والے درندہ نما جنونی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی بن عطیہ القرشی نے بتایا کہ آپریشن یونٹ سینٹر 911 کو پانچ محرم الحرام کواطلاع ملی کہ دو خواتین اور ایک مرد کو چاقو سے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کی تو پتا چلا کہ مجرم کوئی اور نہیں بلکہ مقتول شخص کا بیٹا ہے جس نے چاقو کیوار سے اپنی بہن کو بھی قتل کردیا ہے جب کہ والدہ زخمی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مجرم کو پکڑ لیا جسے تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کے بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے 70 سالہ والد اور 20 سالہ ہمشیرہ کو چھری کے وار کرکے قتل کیا جب کہ والدہ پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا البتہ وہ زخمی ہے اور اسے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمی خاتون کی حالت اب بہتر ہے۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…