ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اسرائیلی وزیردفاع نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام فلسطینیوں کے سرتھوپ دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے غزہ کی پٹی میں بار بار کی فوجی جارحیت کو نظرانداز کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام فلسطینی مزاحمت کاروں کے سرتھوپتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو کسی قسم کی مہم جوئی کا شوق نہیں اور نہ ہی فی الحال اسرائیل کا ایسا کوئی ارادہ ہے مگر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا پوری قوت سے جواب دیا جائیگا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا کہ فوج کسی نئی مہم جوئی کے لیے تیار نہیں اور نہ ہی غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ کشیدگی بڑھانا چاہتی ہے۔مگر ساتھ ہی انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا پوری قوت کیساتھ جواب دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کو زیادہ ڈھیل دینے کے حق میں نہیں۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئیں تو فوج اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔لائبرمین نے کہا کہ غزہ کی طرف سے فائرنگ کا سخت جواب دیا جائیگا۔ غزہ پر حماس کا کنٹرول ہے اور اسے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کسی بھی قسم کی کشیدگی کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے۔اسرائیلی وزیردفاع کی طرف سے یہ الزام ایک ایسے وقت میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے سرتھوپا گیا ہے جب حال ہی میں قابض صہیونی فورسز نے غزہ کی پٹی پر متعدد مقامات پر فضائی حملے کرکے کئی مکانات تباہ کردیئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…