پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’دل نے دماغ کو دھر دبوچا ہے شاید،،سنا ہے کوئی جنگ کی دعائیں کرتا ہے ‘‘بھارتی گلوکار نے بھارت میں آگ لگادی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک بھارت کشیدگی کے خلاف ٹوئٹ کرکے بھارتیوں کو ا?گ بگولہ کردیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور بالی ووڈ کے نامور اداکار بھی بھارتی فوج کی حمایت میں میدان میں ا?گئے ہیں جب کہ بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع بھی بھارتی فوج کی حمایت میں ٹوئٹ کرکے اپنی حب الوطنی ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہیں معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے جنگ مخالف ٹوئٹ کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔گلوکار سونو نگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں پاکستان سے جنگ کرنے کے حوالے سے پنپنے والی سوچ کو شعر کی صورت میں پیش کیا۔ اپنی ٹوئٹ میں سونو نگم کا کہنا تھا کہ ’’دل نے دماغ کو دھر دبوچا ہے شاید، سنا ہے کوئی جنگ کی دعائیں کرتا ہے ‘‘ جب کہ گلوکار کے جنگ مخالف ٹوئٹ نے بھارتیوں کو ا?گ بگولہ کردیا جس کے بعد ان کو شدید تنقید کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔دوسری جانب انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد سونو نگم اورعاطف اسلم کا 15 اکتوبر کو گڑ گاؤں میں ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دینے پر سلمان خان نے جب تنقید کی تو انہیں بھی بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کے علاوہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…