پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’‘‘میں کشمیر میں جا کر ایسا کام کروں گا کہ۔۔پاکستان سے اہم شخصیت نے بھارت کو دبنگ چیلنج کر دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے سینئروائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو مقبوضہ کشمیر جا کر اٹوٹ انگ کے نعرے لگا کر دکھانے کا چیلنج کردیا۔شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کو چیلنج کیا کہ سشما سوراج مقبوضہ کشمیر جا کر اٹوٹ انگ کا نعرہ لگا کر دکھائیں، میں آزاد کشمیر میں جا کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا تا ہوں ۔ بھارتی وزیرخارجہ نے نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دیا جو کہ دنیا کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،ساری دنیا جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کا نا مکمل ایجنڈہ ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوے کا پول کھل گیا ۔سرجیکل اسٹرائیک سے بڑا ڈرامہ نہیں رچایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنابھارت کی سب سے بڑی حماقت ہوگی۔پاکستان کے لئے ہم ایک ہیں۔ملکی مفاد میں تحریک انصاف ہرتعاون کریگی ۔انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں حکومت نے کنٹرول لائن کی صورتحال پراجلاس بلایا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس میں شرکت کروں گا جس میں بھارت کے عزائم کے حوالے سے پارلیمانی لیڈرز کو بتاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے تمام اختلافات بھلادئیے ہیں۔ ملکی مفاد کے لیے تحریک انصاف ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔بھارتی جارحیت کا علم ہونے پرواہگہ بارڈرپہنچ کر جوانوں کا حوصلہ بلندکیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…