جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

ے نظیر انکم سپورٹ  کے نام سے فراڈ، منظم ترین گروہ کا جال نکلا گرفتار ی کی کوشش میں ایف آئی اے افسر اور معروف ٹی وی اینکر کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں سائبر کرائم  بل کی سب سے بڑی وجہ ملک میں معصوم عوام کے ساتھ فراڈ کے واقعات میں بے پناہ اضافہ تھا ۔ پاکستان میں موبائل فون سروس استعمال کرنے والا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو گا جس کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یا کسی دوسری انعامی سکیم کے ذریعے سے انعام نکلنے کا مبارکبادی پیغام نہ ملا ہو ۔ اس سلسلے میں تفتیش اور اس کے نتیجے میں پکڑے جانے والے ایک شخص کو جب گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کوشش میں مشہور ٹی وی اینکر اقرار الحسن اور ایف آئی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی مار پڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سائبر کرائمز میں ملوث شخص عثمان کو گرفتار کرنے کے لئے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر  کے ہمراہ معروف ٹی وی شو سرعام کے اینکر اقرار الحسن اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے تو اس وقت انہیں پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم کا انتظار تھا کیونکہ وہ راستے میں تھے، مگر جیسے ہی انہوں نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو علاقہ مکینیوں اور ملزم کے ساتھیوں نے ان پر حملہ کر دیا، شدید زدو کوب کرنے کے بعد ملزم کو فرار کروانے میں کامیاب ہو گئے ۔ جس کے بعد پیچھا کر نے اور علاقہ مکینوں کی مدد سے ان کو روکا گیا اور وقت حاصل کر کے پولیس کی آمد کے بعد ان کو ایف آئی اے کے دفتر پہنچایا گیا ، جہاں پر ملزم نے بیرون ملک لاٹری سکیم ، ملک میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ایف آئی اے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے منظم ترین گروہ کے جال کے بارے میں تفصیلات بتانے پر آادگی ظاہر کر دی ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…