پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

گزشتہ 45 برس کے دوران 2014 دہشت گردی کے حوالے سے بد ترین سال رہا، رپورٹ

datetime 27  فروری‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی دہشت گردی گزشتہ 45 برس کے دوران عروج پر رہی اور سال 2014 اس دوران تاریخ کا خوفناک ترین سال ثابت ہوا۔سربراہ نیشنل انٹیلی جنس جان کلیپر نے سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی آف میری لینڈ کی تحقیقاتی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2013 کے دوران دنیا بھر میں دہشتگردوں کے 11 ہزار 500 حملوں کے دوران 22 ہزار افراد مارے گئے لیکن سال 2014 کے صرف ابتدائی 9 ماہ میں 13 ہزار حملے ہوئے جس میں 31 ہزار افراد کی موت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب سے ان حملوں میں نصف حملے اور ہلاکتیں عراق، پاکستان اورافغانستان میں ہوئے جب کہ جنگجو تنظیم داعش پوری دنیا میں خون ریز حملوں اور دہشت گردی میں سرفہرست رہی۔دوسری جانب دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ جنرل فلن مائیکل کے مطابق 180 امریکی باشندوں نے خطے میں لڑنے کے لئے سفرکیا جب کہ 3400 سے زائد جنگجوو¿ں نے عراق اور شام کا سفر کیا۔ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وزیرخارجہ جان کیری اپنے شہریوں کی سرگرمیوں سے لاعلم ہیں اور انہیں اس بات کا بالکل علم نہیں کہ خطے میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے باعث امریکی شہریوں کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا یہ بیان سامنے آیا تھا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے باوجود امریکی شہریوں کے لئے خطرات کم ہوئے ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…