جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قندیل بلوچ کوکس نے قتل کرایا،والد رو پڑا،اہم شخصیت کا براہ راست نام لے لیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ملزم ظفر کی ضمانت منظور کرنے ٗ ملزم عبدالباسط کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقتولہ کا والد عدالت میں روپڑا اور الزام لگایا کہ اس کی بیٹی کے قتل میں مفتی عبدالقوی شامل ہے۔ عدالت میں ملزموں ظفر اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی تھی۔مدعی اور مقتولہ کے والد عظیم خان نے عدالت میں رونا شروع کردیا اور کہا کہ اس کی عمر 80 سال سے زائد ہے اور وہ خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہے کہ ملزموں نے اس کی بیٹی کو قتل کیا ہے ٗ ملزم عبدالباسط کار کے ساتھ کھڑا رہا، اصل ملزم حق نواز ہے ٗ مفتی عبدالقوی بھی شامل ہے جس نے اس کی بیٹی کے خلاف غلط پراپیگنڈہ کیا جس کی وجہ سے ملزموں نے قتل کا پلان بنادیا۔ پراسیکیوشن کے پرائیویٹ وکیل نے کہا یہ غیرت کے نام پر نہیں بلکہ سماجی دباؤپر قتل ہے اور یہ دباؤ مفتی عبدالقوی نے پیدا کیا۔دوسری طرف مقتولہ قندیل بلوچ، مفتی عبدالقوی، وسیم اور حق نواز کے موبائل فونز کی فورنزک رپورٹ فوررنزک لیبارٹری لاہور سے پولیس کو موصول ہوگئی ہے ۔ مفتی عبدالقوی کو آخری بار قندیل بلوچ کی طرف سے معذرت کے دس پیغامات بھیجے گئے۔ سعودی عرب میں مقیم مقتولہ کے بھائی نے ملزم وسیم کو قتل کرنے کیلئے آخری فون کیا۔ ملتان پولیس کو مقتولہ قندیل بلوچ کے موبائل فون، آئی پیڈ کے علاوہ مفتی عبدالقوی اور دونوں ملزمان کے موبائل فون کی فورنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ قندیل بلوچ کی مفتی عبدالقوی سے آخری بار بات 22 جون کو شام 6بجے ہوئی اور اس روز قندیل بلوچ کی طرف سے مفتی عبدالقوی کو معذرت کے دس ٹیکسٹ پیغامات بھیجے گئے لیکن مفتی عبدالقوی کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…