اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین اور نورپور تھل 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔