اسلام آباد (این این آئی)آئی جی موٹروے کے دفتر کے سامنے لرزہ خیز واقعہ،ایک حکم کے بعد ایک انکار موت کا سبب بن گیا،آئی جی موٹروے کے دفتر کے سامنے موٹروے پولیس کے اہلکار نے خود کشی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین نامی نوجوان موٹر وے پولیس میں کلرک تھا اور اسے ڈیپوٹیشن پر پشاور سے اسلام آباد بھیجا گیا تھا جہاں آئی جی موٹروے شوکت حیات نے اسے نوکری سے برخاست کردیا تھا۔ نوکری سے برخاست ہونے کے بعد شاہین نے آئی جی سے ملنے کی کوشش کی تاہم اسے ملنے نہیں دیا گیا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر آئی جی کے دفتر کے باہر کنپٹی پر پستول سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔