بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان میں پاکستانی مزدوروں کی شامت آگئی،سیکورٹی فورسز نے بڑا قد م اُٹھالیا

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(ماین این آئی) افغانستان نے 125 پاکستانی مزدوروں کو تشدد کرنے بعد ملک سے بے دخل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مزدوروں کو پاک افغان سرحدی علاقے چمن پر قائم دوستی گیٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔افغانستان سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی مزدور صوبہ قندہار میں قیام پزیر تھے اور وہاں تعمیراتی شعبے سے وابستہ تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق مزدوروں نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ افغان فورسز نے انھیں گرفتار کرکے اور ملک سے بے دخل کرنے سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ افغان حکام نے پاکستانی مزدوروں کو ملک سے بے دخل کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔ادھر پاکستانی فورسز نے کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 328 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ترجمان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے افغان مہاجرین کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا ہے جو تحقیقات کے بعد ان کو ملک سے بے دخل کریگی۔دوسری جانب افغان خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ افغانستان سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کی تعداد 250 ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی مزدوروں کو پاک افغان سرحدی علاقے چمن سے بے دخل کیا گیا، جو گذشتہ 10 روز سے بندش کا شکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…