ماسکو(این این آئی)چین کی ویٹ لفٹنگ ٹیم پر مسلسل ڈوپنگ مسائل کے باعث ایک سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی جس کے بعد دنیا کے سرفہرست ایتھلیٹس کی بین الاقوامی مقابلوں سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیو ایف) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر 2008 کے بیجنگ اولمپکس کے دوران ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے تین ایتھلیٹس کے کیسز ثابت ہوئے اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے ان ایتھلیٹس کو نااہل قرار دیا گیا تو چین پرخودبخود پابندی ہوگی۔آئی ڈبلیو ایف کے ترجمان للا روزگونئی نے بتایا کہ رواں سال جون میں بنائے گئے آئی ڈبلیو ایف بورڈ کے قوانین کے مطابق چین کے تین گولڈ میڈلسٹس کاؤ لیء، چن ڑیکسیا اور لیو چون ہونگ پابندی کے دائرے میں آتے ہیں۔روزگونئی کے مطابق پابندی کا اطلاق خودبخو ہوجاتا ہے کیونکہ اس پر رائے دہی ہوچکی ہے اس لیے اب ہمیں صرف آئی او سی کی جانب سے بند کئے گئے کیسز موصول ہوتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































