ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

انیل کپور نے فواد خان کو ناقابل یقین ’خطاب‘ دیدیا

datetime 24  اگست‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فواد خان کی بالی وڈ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث ہر کوئی ان کا مداح بنتا جارہا ہے اور اب سونم کپور کے والد انیل کپور بھی اس فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انیل کپور نے جہاں فواد خان کی تعریف کی، وہیں انہیں مزید کامیابیوں کی دعائیں بھی دیں۔ انیل کپور کا کہنا تھا ’فواد خان بہت ہی حسین ا?دمی ہیں، وہ بہت اچھا کام بھی کرتے ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بے حد مزا ا?یا، میری خدا سے دعا ہے کہ وہ صرف ہندوستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں کامیاب ہوں‘۔ واضح رہے کہ فواد خان اور انیل کپور ایک ساتھ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جگل بندی‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔
جب انیل کپور سے پوچھا گیا کہ انہیں سونم کپور کی کون سی فلمیں سب سے زیادہ پسند ہیں تو انہوں نے ’خوبصورت‘ اور ’نیرجا‘ کا نام لیا۔ انیل کا کہنا تھا ’گزشتہ سال سونم کی فلم نیرجا ریلیز ہوئی، میں نے ایسی چند ہی فلمیں دیکھی ہیں جنہوں نے مجھ پر اتنا زیادہ اثر چھوڑا ہو‘۔ تاہم انہوں نے اس فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا ’مجھے بہت دکھ ہوا کہ پاکستان میں نیرجا ریلیز نہیں ہوئی، یقیناً اس کی کچھ وجوہات ہوں گی جن کے بارے میں میں نہیں جانتا، خوشی ہوتی اگر یہ فلم پاکستان میں ریلیز ہوتی لیکن مجھے یقین ہے کہ لوگوں نے فلم انٹرنیٹ پر ضرور دیکھی ہوگی، نیرجا میں سونم کی پرفارمنس بہترین تھی اور مجھے ان پر فخر ہے‘۔
سونم کپور کی فلم ’خوبصورت‘ فواد خان کی پہلی بالی وڈ فلم تھی، اس حوالے سے انیل کا کہنا تھا کہ ’یقیناً خوبصورت بھی پاکستان میں کافی ہٹ ہوئی تھی اور یہ میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے‘۔ واضح رہے کہ انیل کپور اس سے قبل بھی اپنے بیانات میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں، انہوں نے ایک بار پھر پاکستانی فلموں میں کام کی خواہش ظاہر کردی۔ انیل نے پاکستانی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ہر پروجیکٹ کرنے کے ساتھ پاکستان آنے کے مواقع ملنے کی امید کرتا ہوں تاکہ میں سب سے مل سکوں، جس دن بھی میں پاکستان کی مٹی پر قدم رکھوں گا، وہ میرے لیے خوشی کا دن ہوگا‘۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…